20 فروری 2012 - 20:30

بحرین کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کےسربراہ فاضل عباس نےآل خلیفہ کوبچانے کےلئے امریکی سازشوں کی بابت خبردار کرتےہوئے، بحرینی عوام سےمطالبہ کیاہے کہ وہ اپنےمظاہروں میں ایک بار پھر امریکہ مردہ باد کانعرہ لگانا شروع کردیں۔

ابنا: فاضل عباس نے العالم کوانٹرویودیتےہوئے کہاکہ امریکہ انقلاب بحرین کےخلاف مسلسل سازشیں کررہاہے اور آل خلیفہ کی جانب سےآئندہ دنوں میں مذاکرات کی دعوت دینے کادعوی امریکہ کی ہماہنگی سے کیاجارہاہے تاکہ ان مذاکرات میں بحرینی عوام کےمطالبات کونظرانداز کیاجائے۔

فاضل عباس نےکہاکہ امریکہ اس طرح بحرینی عوام کی تحریک کچلنےکےلئے مزید وقت حاصل کرناچاہتاہے۔

بحرین کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کےسربراہ نے کہاکہ بحرین میں امریکہ کا کردار نہایت منفی ہے اور احتجاج کرنےوالے بحرینیوں کو امریکہ مردہ باد کانعرہ جاری رکھناچاہئے کیونکہ یہ ملک ملت بحرین کادشمن ہے۔

درايں اثنا اطلاعات ہيں کہ حکومت برطانیہ ، بحرین کی استبدادی حکومت کوہتھیاروں کی فروخت جاری رکھےہوئےہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق حکومت برطانیہ نے، آل خلیفہ حکومت کی جانب سے عوام کی سرکوبی کاسلسلہ جاری رہنے کےباوجود اسے دس لاکھ پونڈ سےزیادہ کےہتھیار فروخت کرنے کی تصدیق کی ہے۔

اعداد وشمار کےمطابق ان ہتھیاروں میں طرح طرح کی رائفليں اور جنگی جہازوں کےسازوسامان ہيں ۔

..... /169